ہزارہ کے کلاس فور ملازمین کل مطالبات کے حق میں پشاور دھرنا میں شرکت کریں گے، عبدالمومن تنولی

پیر 21 نومبر 2016 14:21

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) کنگ عبدالله ہسپتال میں کلاس فور ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمومن تنولی نے کہا ہے کہ ہزارہ بھر کے کلاس فور ملازمین کل منگل کومطالبات کے حق میں پشاور دھرنا میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سوموار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ضلع مانسہرہ کے درجہ چہار م ملازمین ہری پور میں جمع ہوں گے جہاں سے ہری پور اور ایبٹ آباد کے درجہ چہارم ملازمین کے ہمراہ پشاور روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ درجہ چہارم کے ملازمین ،سینٹری سٹاف اور ٹیکنیکل سٹاف بھی شامل ہے، ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پروفیشنل الائونس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :