چوری اور ڈکیتی سمیت مختلف جرائم میں ملوث5 رکنی بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار

پیر 21 نومبر 2016 14:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ایبٹ آباد کینٹ پولیس نے چوری اور ڈکیتی سمیت مختلف جرائم میں ملوث پانچ رکنی بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مقامی عدالت سے ملزمان کاریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان ایبٹ آباد کے انتہائی گنجان آباد علاقہ صدیقہ مسجد کے پاس ڈکیتی کی غرض سے چھپے ہوئے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر تھانہ کینٹ سرکل کے ڈی ایس پی قمر حیات اور ایس ایچ او عبد الغفور نے چھاپہ مار کر ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق ایک منظم ڈکیت گروہ سے بتایا جاتا ہے جو پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد اسحق، سفیر، محمد رقیل، محمد معظم اور محمد راحیل شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دو پستول، 24 کارتوس، ایک ہینڈ گرینڈ، ہتھوڑا، پیچکس، چار میگزین، نقاب پوش کپڑے، تالے توڑنے والے دیگر اوزار، چابیاں اوردیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :