روزانہ 42 گرام بادام کھانے سے پیٹ اور ٹانگوں کی چربی کم، میٹا بولک سنڈروم سے نجات ملتی ہے، امریکی ماہرین

پیر 21 نومبر 2016 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بادام کھانے سی پیٹ اور ٹانگوں کی چربی کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔امریکا کی شکاگو یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 42 گرام بادام کھانے سے پیٹ اور ٹانگوں کی چربی تیزی سے کم ہوتی ہے اور میٹا بولک سنڈروم سے نجات ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹا بولک سنڈروم ذیا بیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے اور بادام ہمیں ان تمام خطرناک بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔بادام میں پائے جانے والے کیلشیم سے ہڈیاں مضبوظ ہوتی ہیں اس میں پائے جانے والے زنک سے ہیمو گلوبن کی ترکیب میں مدد ملتی ہے۔ بادام وٹامن ای کا ذریعہ ہے، یہ تیزابیت ختم کرتا ہے، امراض قلب اور کینسر کے خطرے میں کمی کرتا ہے۔ بادام کھانے سے جسم چربی کم ہوتی ہے ،جو قلب سے مربوط شریانوں کو فعال کرتا ہے جس سے ایل ڈی ایل کو لیسٹرول کی سطح متوازن رہتی ہے۔