فرید فورم کے زیر اہتمام فیض احمد فیض کی 32ویں برسی پر سیمینار کا ا نعقعاد

پیر 21 نومبر 2016 13:46

رحیم یارخان۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)عظیم ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کی 32ویں برسی پر عملی ادبی اور ثقافتی تنظیم فرید فورم کے زیر اہتمام سید پور میں سیمینار کا انعقعاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی ترقی پسند قوم پرست رہنما سردار منیر خان لنگاہ تھے ، صدارت عبدالمالک لاڑ نے کی جبکہ سیٹج سیکرٹری کے فرائض رئیس محمد اجمل نے انجام دیئے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض کی توانا آواز ظلم و جبر نا انصافی اور سامراجی تسلط و استحصال کے خلاف دنیا کے ہر گوشے میں آج بھی گونج رہی ہے ان کا قلم اہل ستم کے چہروں کی ہمیشہ بے نقاب کرتا رہا ہے اور کرتا رہگا عبدالمالک لاڑ نے کہا کہ فیض نے ایک ادب ،دانشور ،استاس ،صحافی ،سیاسی کارکن اور ٹریڈ یونین لیڈر کی حثیت سے محروم طبقات کے حنون اور ظلم اور استحصال سے پاک معاشرے کی نشکیل کی جدو جہد میں شریک رہے ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دانشوروں ڈاکٹر لعل بخش ،کبیرسولنگی،جان احمد نواز کلواڑ اور شیکی خان نے کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کی نوید کا پیغام لیتے ہوئے ظلم و جبر اور استداد کی مذمت کرنے والا کا رزارِ حیات میں کھڑا فیض کا آئیڈیل انسان ہر تکلیف اور مصیبت کو برداشت کرتا ہوا منزل مقصود کی جانب بڑھ رہا ہے ۔