پشتو شاعر سید فضل سبحان مرحوم کی یاد میں مشاعرہ

پیر 21 نومبر 2016 13:06

پشاور۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)علاقہ میاں خیل ورسک روڈ کے نامور پشتو شاعر وادیب مرحوم سید فضل سبحان بھرم کی یاد میں سید ضیاء الله شاہ کی رہائش گاہ پر ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیاگیا، محفل مشاعرہ کی صدارت منورشاہ اسیر نے کی، دیگر شعراء فضل باقی تاجک‘ شاہ جی گل ‘ہارون رشید کمال‘ ہمایون مئین ‘نیاز الله نیازی‘ شاہنواز ترکزئی مشالی ریڈیو اور عمرزمان عمر نے مرحوم شاعر سید فضل سبحان بھرم کو ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔