قائداعظم سکولز حیات آباد کیمپس میں آرٹ نمائش کا انعقاد

پیر 21 نومبر 2016 13:06

پشاور۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) قائداعظم گروپ آف سکولز اینڈ کالجز خیبرپختونخوا حیات آباد کیمپس میں ورلڈ چلڈرن ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر آرٹ نمائش کا بھی انعقاد کیاگیا تقریب کی صدارت حیات آبادکیمپس کے پرنسپل فیاض محمد نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں طلباء نے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ حیات آباد کیمپس کے چار ہائوسز اقبال ‘علی حیدر شہید‘ کرنل شیر اور سردار ہائوس کے درمیان قرات‘ تقریر‘ نعت اور ملی نغموں کے مقابلے بھی ہوئے‘ قرات میں سہیل آفریدی‘ نعت میں شاہ فہد‘ ملی نغموں میں ریحان نثار‘ تقریر ی مقابلے میں عبدالله نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آرٹ نمائش میں شاہ احمدنے بہترین چارٹ بناکر پہلی پویشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :