کوئی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا‘ لیاقت علی

پیر 21 نومبر 2016 13:06

پشاور۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) کوئی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا‘ ہمیں اپنی آئندہ نسل کو بہترین تعلیم اور اعلیٰ تربیت دینی چاہئے تاکہ ہمارا آج کا بچہ کل کا بہترین پاکستانی ثابت ہوسکے‘ ان خیالات کااظہار جی ایم ایس ثمر باغ پشاور کے ہیڈماسٹر لیاقت علی نے تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کئی مسائل سے دوچار ہے جن سے نکلنے کیلئے ہمیں تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانی ہوگی‘ اس لیے اساتذہ کرام طلباء کی تعلیم وتربیت میں کوئی کسر نہ اٹھارکھیں‘ انہوں نے اس موقع پر موجود والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنی اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی نہ برتیں ‘ اس موقع پر طلباء نے نعت ‘ملی نغموں اور ٹیبلو شو پیش کیا‘تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :