مردان ‘ قائد اعظم سکاؤٹ بیج کیمپ اختتام پذیر ہو گیا

پیر 21 نومبر 2016 13:06

مردان۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) مردان میں قائد اعظم سکاؤٹ بیج کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ہے، کیمپ میں ضلع مردان اور صوابی کے 120سکاؤٹ طلباء نے حصہ لیا۔ فرنٹیئر ماڈل سکول اینڈ کالج طورو مردان میں قائد اعظم سکاؤٹ بیج کیمپ 17نومبر سے شروع ہوا، سکاؤٹ بیج کے اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان ضیاء الدین مروت، ڈی ڈی ای او زاہد محمد، کیمپ انچارج اے ڈی او سپورٹس حاجی اجمل خان، سپورٹس کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ سکاؤٹ آفیسر حاجی نور حمن ، کورس لیڈر فدا محمد، آنسی کالج کے ڈائریکٹر محمد نصیر آفریدی، سابق ضلعی نائب ناظم عطاء الرحمن، حافظ زبیر، محمد طارق، فرنٹیئر ماڈل سکول کے ڈائریکٹر شاد علی، پارٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین اور آواز ڈسٹرکٹ فورم کے صدر فیاض الاسلام ،محکمہ تعلیم کے افسران، گورنمنٹ سکولز کے پرنسپلز، پرائیویٹ سکولز کے سربراہان اور علاقے کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضیاء الدین مروت نے کہا کہ قائد اعظم سکاؤٹ بیج میں کامیاب ہونے والے سکاؤٹ طلباء کو گورنر خیبر پختونخوا افتخار جھگڑا ایوارڈ اور اسناد دیں گے یہ تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا ہمارے صوبے کے سکولوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وسائل نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے۔

محکمہ تعلیم نے پورے صوبے میں انٹر ہائی و ہائر سکینڈری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ 14اکتوبر سے ضلع مردان میں شروع ہونے والے سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ہوئے ہیں جبکہ گرینڈ پروگرام بہت جلد ہوگا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر محمد عاطف ہونگے جو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والوں فاتح ٹیموں کو انعامات دیں گے۔

متعلقہ عنوان :