سکھر وکندھرا پولیس نے مقابلہ میں تین جوابداروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

پیر 21 نومبر 2016 12:06

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) سکھرو روہڑی پولیس نے مقابلوں میں تین جوابداروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کے مطابق شہر کے سائٹ ایریا سے دوران گشت تین موٹر سائیکل سواروں کیساتھ فائرنگ میں جوابدار عمران شیخ زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا جبکہ دو فرار ہو گئے ، پولیس نے ایک رپیٹر کارتوس اور موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لیں، علاوہ ازیں روہڑی کی کندھرا پولیس نے سم نالو ک پاس ایک مقابلہ کے بعد دو ملزمان اصغر اور آصف کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں برامد کر لیں، جوابدار سنگین جرائم میں مطلوب تھے، ایس ایس پی سکھرنے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :