کیبل آپریٹرز نے آئندہ کل ملک بھر میں کیبل نشریات بند کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 نومبر 2016 11:44

کیبل آپریٹرز نے آئندہ کل ملک بھر میں کیبل نشریات بند کرنے کا اعلان کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر 2016ء): کیبل آپریٹرز نے آئندہ کل ملک بھر میں کیبل نشریات بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے آئندہ کل دو بجے سے ملک بھر میں کیبل نشریات بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کیبل آپریٹرز کی جانب سے یہ اقدام حکومت پر ڈی ٹی ایچ کی نیلامی موخر کرنے سے متعلق دباؤ بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے کیبل آپریٹرز نے پیمرا کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو بھوک ہڑتال کر دی جائے گی۔ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے حکومتی منصوبے کے بعد کیبل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی نوکری کو خطرہ ہے۔ اس حوالے سے کیبل آپریٹرز نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی لیکن کوئی مثبت نتائج مرتب نہیں ہو سکے۔