قطری شہزادہ کا آنا ضروری نہیں وہ ویڈ یو لنک کے ذریعے بھی بیان ریکارڈکرواسکتے ‘ سینیٹر مشاہداللہ خان

خط کے بارے میں حتمی فیصلہ سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے ‘خبر لیک معاملے کی انکوائری ہو رہی حقائق ضرور سامنے آئیں گے‘گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 23:10

قطری شہزادہ کا آنا ضروری نہیں وہ ویڈ یو لنک کے ذریعے بھی بیان ریکارڈکرواسکتے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کا آنا ضروری نہیں وہ ویڈ یو لنک کے ذریعے بھی عدالت میںبیان ریکارڈ کرواسکتے ہیں مگر خط کے بارے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے ‘خبر لیک معاملے کی انکوائری ہو رہی حقائق ضرور سامنے آئیں گے ‘پرویز مشرف کو اشتہاری ملزم قرار دیا جا چکا ہے کوشش کر یں گے ضرور ت پڑ نے پر بھی انکو واپس لا یا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عام انتخابات کے بعد دھاندلی کے ٹر کوں میں ثبوت لانے کا دعویٰ کیا مگر سپر یم کورٹ نے جب کمیشن بنایا تو تحر یک انصاف کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکی ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم نوازشر یف کانا م ہی نہیں مگر تحر یک انصاف وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں لیکن انکے پاس وزیر اعظم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ ضرورت پڑ نے پر قطری شہزادہ کا آنا ضروری نہیں وہ ویڈ یو لنک کے ذریعے بھی عدالت میں بیان ریکارڈ کرواسکتے ہیں مگر خط کے بارے میں حتمی فیصلہ سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے۔