انتظامی ڈھانچہ مکمل ہونے کے بعد فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو جائے گا ، اس کے مکمل انضمام میںچار سے پانچ سال لگ سکتے ہیں ، کچھ عرصے بعد فاٹا کے ترقیاتی فنڈز چار گنا زیادہ ہو جائیں گے ،2018میں فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے لئے انتخابات ہو سکتے ہیں،مشیر خارجہ سرتاج عزیز

اتوار 20 نومبر 2016 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ انتظامی ڈھانچہ مکمل ہونے کے بعد فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو جائے گا ، اس کے مکمل انضمام میںچار سے پانچ سال لگ سکتے ہیں ، کچھ عرصے بعد فاٹا کے ترقیاتی فنڈز چار گنا زیادہ ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو غیر ملکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا کے عمائدین ایف سی کے سخت مخالف ہیں ۔

2018میں فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے لئے انتخابات ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامی ڈھانچہ مکمل ہونے کے بعد فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہو گا۔فاٹا کے مکمل انضمام میں چار سے پانچ سال لگ سکتے ہیں ۔فاٹا کے لئے ترقیاتی فنڈز کچھ عرصے میں چارگنا زیادہ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ سرتاج عزیز وزیراعظم کی جانب سے قائم فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔…(م د )