خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں آج ’’ بریسٹ کینسر سرجری ‘‘ کے عنوان سے ’’پری میڈیکان‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا

اتوار 20 نومبر 2016 23:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں ڈیپارٹمنٹ آف سرجری کے زیر اہتمام میڈیکل کالج کے آزادی ہال میںآج21 نومبر کی صبح9بجے ’’ بریسٹ کینسر سرجری ‘‘ کے عنوان سے ’’پری میڈیکان‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میں بانی صدر سرجیکل آنکولوجی سوسائٹی آف پاکستان پروفیسر محمد ارشد چیمہ، ڈائریکٹر جینم گوجرانوالہ، ڈاکٹر محمد سہیل مراد اور کنسلٹنٹ شوکت خاتم ہسپتال لاہورڈاکٹر محمد اسد پرویز مذکورہ موضوع پر اظہار خیال کریں گے جبکہ پرنسپل پروفیسر ظفر علی چودھری صدارت کی فرائض انجام دیں گے۔