مچھ میں خانہ بدوشوں کے ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 34 زخمی

اتوار 20 نومبر 2016 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے مچھ میں خانہ بدوشوں کے ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 34 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تفصیلا ت کے مطابق مچھ کے قریب آب گم کے مقام پر خانہ بدوشوں کے ٹریکٹر اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 34 جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوگئے زخمیوں میں 35 سالہ محمد اسماعیل ‘ 17 سالہ عبدالباری ‘ 30 سالہ نورگل ‘ 30 سالہ محمد حسین ‘12 سالہ بچہ محمدنسیم 35 سالہ سیدیہ بی بی ‘60 سالہ خان بی بی ‘ 4 سالہ بچی ثاقبہ بی بی ‘8 سالہ بچہ گل جمعہ ‘ 12سالہ عبدالرحمان ‘3 سالہ جمعہ ‘35 سالہ گلدستہ ‘ 4 سالہ بچہ رحمت خان ‘30 سالہ حیات بی بی ‘ 35 سالہ بی بی سارہ ‘ 35 سالہ بی بی گل ‘ 30 سالہ روزی بخت ‘20 سالہ عبدالصاد ق ‘ 30 سالہ موسیٰ خان ‘35 سالہ سیدبی بی ‘25 سالہ زرلشت سمیت 34 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :