ایل ڈی اے کے روف ٹاپ ریسٹورنٹ کی نیلامی26نومبر کو ہو گی

اتوار 20 نومبر 2016 23:10

لاہور ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء)لاہور کے وسیع ترین روف ٹاپ ریسٹورنٹ کے لئے 27ہزار مربع فٹ جگہ کے حقوق کرایہ داری کا نیلام عام 26نومبر کو صبح 10بجے ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر ایوبیہ مارکیٹ نیو مسلم ٹائون میں ہو گا۔

(جاری ہے)

پارک اینڈ شاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبا ل ٹائون میں تعمیر کئے جانے والے روف ٹاپ ریسٹورنٹ کے ساتھ ٹاپ فلو ر بھی 10سال کے لئے کرایہ پر دیا جائے گا اورپہلے چھ ماہ کا کرایہ وصول نہیںکیا جائے گا۔ا س سلسلے میں مزید تفصیلات ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ ایل ڈی اے یا ویب سائٹ www.lda.gop.pkسے حاصل کی جا سکتی ہیں۔