حادثات کی روک تھام کیلئے عالمی دن کے موقع شمعیں روشن کرکے ہلاک ہونیوالوں کیلئے اجتماعی دعا کی تقریب

اتوار 20 نومبر 2016 23:10

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) حادثات کی روک تھام کیلئے عالمی دن کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس اور ٹی آر ایس ایف نے علامہ اقبال ٹائون پولیس فیسلٹیشن سنٹر میں شمعیں روشن کرکے حادثات میں ہلاک ہونیوالوں کیلئے اجتماعی دعا کی۔ تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ ،ٹی آر ایس ایف کے چیئر مین خورشیدالزمان خوشحالی ،پولیس افسران مختلف طبقہ فکر اور سکولوں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔

حادثات کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کل سے ٹریفک ویک کا آغاز کررہی ہے اس دوران شہریوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے ٹریفک آگاہی کیمپ اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔حادثات کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پرسٹی ٹریفک پولیس اور ٹی آر ایس ایف نے علامہ اقبال ٹائون پولیس فیسلٹیشن سنٹر میں تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں شرکاء نے شمعیں روشن کیں اورحادثات میں ہلاک ہونے والوں کیلئے اجتماعی دعا کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی اور حادثات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلارہی ہے۔ایسی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے شہری خاص طور پر عالمی دن کے موقع پر ٹریفک آگاہی کی تقریبات میں خود شرکت کرکے لوگوں کو رضاکارانہ طور پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی ہدایت کریں ۔تقریب کے دوران لوگوں نے اخلاقی طور پر ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور معمولی خلاف ورزیوں میں احتیاط کرنے کی یقین دہانی کرائی ،تقریب کے اختتام پر سی ٹی اونے بچوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔

ٹی آرایس ایف کے چیئر مین خورشیدالزمان خوشحالی نے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور حادثات کی روک تھام کیلئے ہم سٹی ٹریفک پولیس کے شانہ بشانہ ہیں،عوام کو محفوظ سفر ی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :