وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ،صوبے کے ذہین اور ہونہار طلباء و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ کی خریداری کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا‘ رواں مالی سال ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ فوری طورپر خریدنے کی منظوری ،طلباء و طالبات کیلئے جدید ترین ماڈل کے لیپ ٹاپ خریدے جائیں،محمد شہباز شریف
اتوار 20 نومبر 2016 23:10
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لیپ ٹاپ کی خریداری کے امور میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیںہونی چاہیے اورتمام امور انتہائی شفاف انداز سے فوری طورپر مکمل کیے جائیں۔
انہوںنے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے پروگرام سے نوجوان عصر حاضر کے جدید تقاضو ں سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں اور لیپ ٹاپ کے ذریعے نوجوان نت نئی ایجادات اور دنیا بھر میں بدلتے ہوئے حالات سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں -وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی سود مند سرمایہ کاری ہے اور پنجاب حکومت قوم کے بچوں اور بچیوں کو جدید علوم سے آگاہی دینے کے پروگراموں کیلئے وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دے گی۔ انہوںنے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا وقت اہم ترین تقاضا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے انتہائی موثر اقدامات کئے گئے ہیں -نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے بااختیار بنانا ہمارا مشن ہے اورمیرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم واحد راستہ ہے جس پر چل کر معاشرے سے انتہاپسندی کے رحجانات کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب حکومت نے معیاری تعلیم اور جدیدعلوم کے فروغ کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ صوبے کے سکولوں میں اربوں روپے کی لاگت سے آئی ٹی لیبز قائم کی گئی ہیں -وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کم وسیلہ خاندانوں کے ہونہار بچے اور بچیاںاعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کے فروغ تعلیم کیلئے کئے گئے اقدامات امیر اور غریب کے درمیان خلیج کو کم کرنے کا باعث بن رہے ہیں ۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.