وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پی بی اے اور کیبل آپریٹرز کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اتوار 20 نومبر 2016 23:10

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت اتوار کی شام لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی بی اے ، چیئرمین پیمراء اورکیبل آپریٹرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔باہمی مشاورت کے بعد وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈی ٹی ایچ کے لائسنسوں کی نیلامی اعلان کردہ شیڈول کے مطابق بدھ کے روز 23-11-2016کو کی جائے گی ۔

کامیاب بولی دہندہ اپنے آپریشنز کا آغاز یکم نومبر 2017ء یا اس کے بعد کرے گا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کیبل آپریٹرز اپنے گراس ایڈورٹائزمنٹ ریونیو کا 5فیصد جو پیمراء کو جمع کرواتے تھے اس کو یکم جنوری 2017ء سے کم کر کے 2فیصد کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کو یہ سفارش کی جائے گی کہ پی بی اے اور کیبل آپریٹرز کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں پیمراء ، پی بی اے اور کیبل آپریٹرز و دیگر سٹیک ہولڈر شامل ہوں ۔ یہ کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم کوپیش کرے۔اجلاس کے بعد کئے گئے فیصلوں کی کامیابی اور ملک و قوم کی بہتری کے لئے دعا کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :