ملتان کالج آف آرٹس میں طلباء و طالبات کے فن پاروں کی سالانہ نمائش

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

ملتان ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) سالانہ نمائشیں نا صرف طلباء کے ذوق جمال کی تربیت کرتی ہیں بلکہ یونیورسٹی میں توازن اور تناسب کے احساس کی مرقع نگاری بھی کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے ملتان کالج آف آرٹس میں فائنل سمسٹر سیشن 2012-16کے طلباء و طالبات کے فن پاروں کی سالانہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کالج آف آرٹس کے طالبعلموں اور اساتذہ کی محنت اور تحقیق انکی تخلیقی صلاحیتوں میں ظاہر ہوتی ہے۔تقریب میں ڈین ڈاکٹر عذراعلی اصغر ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، آراوڈاکٹر مقرب اکبر،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر چوہدری، سیکرٹری اے ایس اے ڈاکٹر حسن بچہ ، نامور آرٹسٹ سمیرا جواد، ابن خلیل، راشد سیال اور فرح رحمن نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ٹیچر انچارج اسسٹنٹ پروفیسر شہزاد اختر نے کہا کہ طلباء نے جس طرح جنوبی پنجاب کے آرٹ اور کرافٹ کو انتہائی مہارت کے ساتھ متعارف کروایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ڈاکٹر صوفیہ عمر، پروفیسر ظفرحیدر گیلانی ،اسسٹنٹ پروفیسر مسعود اختر ، شگفتہ ریاض ، عادل حسین، مُزنہ مطلوب اور انتظامیہ کے ارشد انصاری ، رانا حمود مبشر اور نواز بُچہ بھی اس موقع پرموجود تھے۔ یہ نمائش 23نومبر تک شام 6:00بجے سے رات 9:00بجے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :