مو ٹر سا ئیکل سوار سکول ٹیچرٹریکٹر سے ٹکر ا کر جاںبحق ہوگیا

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

خانیوال ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء)مو ٹر سا ئیکل سوار سکول ٹیچرٹریکٹر سے ٹکر ا کر جاںبحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطا بق نا نک پو ر سر کاری سکول ٹیچر رانا محمد ارشد عزیز آباد پھا ٹک کے قریب موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کا ر سے مٹی کی دھو ل اڑ نے سے کچھ نظر نہ آنے پر اس کا موٹر سا ئیکل کار کے پیچھے آنے وا لے ٹریکٹر سے ٹکر ا گیا جس سے محمد ارشد موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ رو ز سول ہسپتا ل کے سامنے موٹر سائیکل پر سوار فر حان اور اس کا دو ست ایکسڈینٹ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ رانا محمد ارشد فر حا ن کا ماموں تھا ۔