ضلع میں ایکسل لوڈمینجمنٹ پرعملدرآمد کیلئے بھر پور مہم جاری ہے‘ آصف محمود نول

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

فیصل آباد۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء)سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں ایکسل لوڈمینجمنٹ پرمکمل عملدرآمد کے لئے بھر پور مہم جاری ہے تاکہ مال بردار گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کی روک تھام کی جا سکے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سیکرٹری آر ٹی اے آصف محمود نول نے اپنے سٹاف کے ہمراہ مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے اوورلوڈنگ پر 59 گاڑیوں کے چالان اور 19 کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا ۔

اس موقع پر گاڑیوں کے مالکان کو 62 ہزار چار سو روپے کے جرمانے کرنے کے علاوہ گاڑیوں سے زائد سامان بھی اتروا دیا گیا ۔ سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق یہ مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور حادثات کی روک تھام کے لئے مال بردار گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔