معاشرے میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے بار اور بینچ میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ضروری ہے‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ محمد یوسف اوجلہ

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

سیالکوٹ ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ محمد یوسف اوجلہ نے کہا ہے کہ بار اور بینچ کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ‘ معاشرے میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے بار اور بینچ میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور انڈر سٹینڈنگ ہونی ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کرکٹ اسٹیڈیم سیالکوٹ میں لاہور ہائیکورٹ کی جاری150سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری سیالکوٹ کی سینئر اور جونیئر ٹیموں کے مابین ہونے والے کرکٹ میچوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ مقصود احمدبھٹی،سیکرٹری بار چوہدری سرفراز احمد گھمن ایڈووکیٹ، سینئر سول جج سیالکوٹ شفیق عباس،پرنسپل گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ پروفیسر جاوید اختر باللہ، ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ ، رانا نصراللہ خاں ایڈووکیٹ ، ملک ضرار فیض ایڈووکیٹ ، خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ ، وقاص ابریز ، ایڈیشنل سیشن ججز اورنگزیب، ناصر بخاری، سلمان گھمن، ذوالفقار علی ساندا، سول جج چودھری اسماعیل تسلیم اختر،رفیق کاشمیری ایڈووکیٹ اور ملک اشفاق ایڈووکیٹ کے علاوہ شائقین کرکٹ نے تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ہونے والے میچ میں ڈسٹرکٹ بار الیون نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی ٹیم کو چار رنز سے شکست دے دی جبکہ بار اور بینچ کے بچوں کی ٹیموں کی مقابلہ میں بار کی ٹیم کو شکست کاسامنا کرنا پڑا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ محمد یوسف اوجلہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔