پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں عوام کی ترقی کا سفر جاری رکھے گی، چوہدری محمد اکرام

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

سیالکوٹ ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اور عوام ترقی کا سفر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں جاری رکھے گی ‘حکومت کا مقصد غریب اور پسے ہوئے طبقے کی آواز کو بلند کرنا ہے ‘ ہماری حکومت نے جب بھی اقتدار سنبھالا عالمی سطح پر ملکی وقار میں اضافہ ہوا اور پاکستان کی معیشت اورزرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

مخالفین حکومت کے نہیں بلکہ ترقی کے دشمن ہیں ۔ ذاتیات پر سیاست کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کے دن گزر گئے ہیں ۔ ہماری حکومت نے ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے کی آواز کو بلند کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سی پیک منصوبہ شروع کر کے پاکستان کی ترقی کا بیج بو دیا ہے ۔ ترکی اور چائنہ سمیت دیگر دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان کو ایشیاء کو طاقتور اور مضبوط ترین ملک بنائیں گے۔حکومت عوام کے مسائل حل کرتی رہے گی اور ترقی کا اپنا سفر بھی جاری رکھا جائے گا ۔ مخالفین اپنی سازشوں کی ناکامی دیکھ کر فرار ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :