خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج میں ’’ بریسٹ کینسر سرجری ‘‘ کے عنوان سے سیمینار (آج) ہو گا

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

سیالکوٹ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) ڈیپارٹمنٹ آف سرجری خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے زیر اہتمام میڈیکل کالج کے آزادی ہال میں21 نومبر صبح9بجے ’’ بریسٹ کینسر سرجری ‘‘ کے عنوان نے پری میڈیکان سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بانی صدر سرجیکل آنکولوجی سوسائٹی آف پاکستان پروفیسر محمد ارشد چیمہ، ڈائریکٹر جینم گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد سہیل مراد اور کنسلٹنٹ شوکت خاتم ہسپتال لاہورڈاکٹر محمد اسد پرویز موضوع پر اظہار خیال کریں گے جبکہ پرنسپل پروفیسر ظفر علی چودھری صدارت کی فرائض انجام دیں گے۔