73ء کے آئین کی بدولت آج ملک میں جمہوری نظام چل رہا ہے، انجینئرزمرک خان اچکزئی

اتوار 20 نومبر 2016 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور فکر باچا خان کو مدنظر رکھ کر ملک کے استحکام اور پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور تمام ترمشکل حالات کے باوجود بھی پشتونوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں پارٹی قیادت نے جیلیں کاٹیں اور مختلف القابات سے نوازے گئے لیکن اس کے باوجود ملک میں جمہوری نظام کیلئے جدوجہد کی ہے اور 1973ء کے آئین کی بدولت آج ملک میں جمہوری نظام چل رہا ہے اور 1973ء کے آئین میں رہبر تحریک خان عبدالولی خان نے جو کردار ادا کیا وہ کسی سے ڈھکاچھپا نہیں ملک میں جمہوریت دوسروں کو گالی دینے یا الزامات لگانے سے مضبوط نہیں ہوتی جس طرح عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں اسی طرح دیگر سیاسی جماعتیں بھی جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ عبداللہ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے کسی بھی وقت کسی بھی حالت میں کسی پر نہ کوئی الزام لگایا اور نہ ہی کسی بھی صوبہ میں حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ ہمیشہ پارٹی قیادت نے تمام تر حالات کے باوجود بھی تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈنٹ کو تسلیم کیا لیکن بدقسمتی سے جو لوگ ووٹ کے ذریعے نہیں بلکہ دوسروں کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں یہ جمہوریت کا طریقہ نہیں نہ ہی اس طرح جمہوریت مضبوط ہوسکتی ہے جمہوریت کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کو پرامن بنانے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی اور تمام علماء کرام سیاسی زعما ء کو ساتھ ملاکر ضلع قلعہ عبداللہ کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اور عدالت ہی بہتر فیصلہ کرسکتی ہے آنے والا دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے