فیصل آبادمیونسپل کارپوریشن میںمخصوص نشستوںسمیت182کے ایوان میںہمارے گروپ کو126نومنتخب چیئرمینوں کی مکمل حمایت حاصل ہے،راناثنا ء اللہ
سٹی میئر ہمارے ہی گروپ کا ہوگا لیکن مسلم لیگ ن کی مرکزی قیاد ت جو فیصلہ کر یگی وہ قبول ہوگا بلدیاتی اداروں کے مکمل فعال ہونے کے بعدترمیمی بل لاکرڈپٹی میئرکی تعداد8کی جائے گی ،د میئرکے رہائشی حلقہ کے علاوہ 4ڈپٹی میئرزدیںگے، ایک خاتون ڈپٹی میئرہوںگی ۔خواتین کوشامل کرنے سے معاشرہ آگے بڑھ سکتا ہے، استقبالیہ تقریب سے خطاب
اتوار 20 نومبر 2016 22:20
(جاری ہے)
خواتین کوشامل کرنے سے معاشرہ آگے بڑھ سکتا ہے۔
آن لائن کے مطابق ان خیالات کا انہوں نے مخصو ص نشستوںپرمنتخب ہونے والے اپنے گروپ کی15نومنتخب ارکان کے اعزازمیںدئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جبکہ اس موقع پرارکان اسمبلی محمدنوازملک، میاںعبدالمنان،شیخ اعجازاحمد،حاجی خالد سعید ،حاجی الیاس انصاری صوبائی وزیراقلیتی اموروانسانی حقوق خلیل طاہرسندھو،فاطمہ فریحہ، وائس چیئرمین واسامیاںعرفان منان،سٹی میئرکے امیدوارمحمدرزاق ملک،شیخ محمدیوسف کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے 25میںسے 15منتخب ارکان نے بھی موجود تھے۔راناثنااللہ نے کہاکہ مخصوص نشستوںکے انتخابات کے فوری بعدبھی اپنے گروپ کے نومنتخب ارکان کوشوکیا جاسکتاتھامگراس لئے ایک ہفتہ بعدکیاگیا ہے تاکہ اکثریت کادعویٰ کرنے والوںپرحقیقت واضح ہوسکے۔خواتین ارکان نے ہمارے گروپ میںشامل ہونے کے لئے بہت منفی ہتھکنڈے برداشت کئے۔25میں سے آج15ہمارے درمیان موجودہیںاس سے قبل ہمارے ساتھی ارکان کے کسی دوسری جگہ پرنام پکارے گئے مگرجھوٹ عیاںہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ فیصلے اتفاق رائے سے کئے جائیںگے اور تمام ارکان کوعزت اوراحترام دیںگے۔احساس محرومی نہیںرہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.