ڈی جی اے این ایف کی سعودی عرب میں منشیات کے ذیلی کمیشن کی 51ویں کانفرنس میں شرکت

اتوار 20 نومبر 2016 22:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) اقوام متحدہ کے منشیات سے متعلقہ ذیلی کمیشن کا ایک انتہائی اہم اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصر دلاور شاہ ہلال امتیاز ملٹری کر رہے ہیں۔یہ منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ اور اس کے قریبی ممالک کا اعلیٰ ترین فورم ہے ، جس میں کمیشن برائے منشیات کے آئندہ کے لائحہ عمل کو ترتیب دیا جا رہا ہے۔

اس فورم کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان اپنے قومی موقف کو پیش کرے گا، جسے خطے کے مجموعی موقف میں ضم کرتے ہوئے مارچ 2017 میں ویانا میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔یہ اجلاس رکن ممالک میں باہمی مشاورت، تحفظات اور یگانگت کیلئے نہایت موزوں موقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال اجلاس کے زیر بحث ایجنڈا میں شامل اہم نکات میں منشیات کی ترسیل کے خلاف ریاستی اراکین کے باہمی تعاون و تعلقات کا فروغ،کیمیائی طور پر تیار کردہ منشیات کے رجحان میں اضافے کے اثرات ، فارما سوٹیکل ادویات کے حوالے سے مثبت پالیسی کی تشکیل ، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچائو اور نابالغ افرادکیلئے قانون سازی بھی شامل ہے ۔

اس ذیلی کمیشن کا قیام 1973 میں عمل میں آیا اور اس کا اجلاس ہر سال منعقدکیا جاتا ہے۔ یہ کمیشن 23 ممالک پر مشتمل ہے، جن پاکستان، افغانستان ، بھارت، ایران کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور سینٹرل ایشیاء کی ریاستیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ذیلی کمیشن کے مقاصد میں نہ صرف کمیشن برائے منشیات کے لئے مشاورتی فورم مہیا کرنا بلکہ منشیات کے کاروبار کے روک تھام کیلئے ایکشن پلان تیار کرنا اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل ترتیب دینابھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :