لکی مروت، 12سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی

muhammad ali محمد علی اتوار 20 نومبر 2016 22:00

لکی مروت، 12سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی

لکی مروت (غلام اکبرمروت سے) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2016ء) ہوس کے پجاری نے کمسن بچی کوجنسی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا،جنسی زیادتی کے بعدکمسن لڑکی کوآٹامشین کی چاردیواری میں محبوس کرکے فرارہوگیا،ملزم کی والدہ اوربہن نے آکردروازہ کھولا،لڑکی نے مبینہ ملزم آصف کے خلاف جنسی زیادتی،اغواء اورچادروچاردیواری کاتقدس پامال کرنے کامقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ درہ پیزوکی حدودمیں واقع گاؤں جھنگ خیل کی بارہ تیرہ سالہ لڑکی (م )دختراکبرعلی نے پولیس چوکی شہبازخیل میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ رات وہ اپنے گھرکے غسل خانے سے نکل کرکمرے کی طرف جارہی تھی کہ اس دوران مبینہ ملزم آصف ولد محمدعلی نے ہاتھ سے پکڑکردوسرے ہاتھ سے منہ بندکرکے گھرسے باہرلے گیااوررمضان ولدغلام زرین کے گھرلے گیا،جس میں ملزم آٹامشین چلاتاہے،اندرلے جاکردروازہ بندکردیا،جہاں ملزم نے زنابالجبرکیاورزیادتی کے بعددروازہ باہرسے بندکرکے چلاگیا۔

(جاری ہے)

کچھ دیربعدملزم کی والدہ اوربہن نے آکرباہرسے دروازہ کھولااورمیں گھرچلی گئی۔تھانہ پیزوپولیس نے PPC-376,365B,449دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ایس ایچ اوتھانہ پیزونعیم خان نے بتایاکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائے جارہے ہیں لیکن تاحال ملزم گرفتارنہ ہوسکاہے۔