رائے ونڈ،مشیر وزیر اعظم ملک محمد افضل کھوکھر کامانگا منڈی کو ماڈل سٹی بنانے کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنماء درجنوں کارکنان سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

اتوار 20 نومبر 2016 22:00

رائے ونڈ،مشیر وزیر اعظم ملک محمد افضل کھوکھر کامانگا منڈی کو ماڈل سٹی ..

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے مانگا منڈی کو ماڈل سٹی بنانے کا اعلان کردیا ،کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء ،ترقیاتی منصوبہ جات کی بھرمار دیکھ کر تحریک انصاف کے رہنماء درجنوں کارکنان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ،ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی سینکڑوں گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں اور ٹرالیوں پر عظیم الشان ریلی کی شکل میں مانگا منڈی میں آمد ،شاندار اور پرتپاک استقبال ،ہزاروں افراد نے گل پاشی کرکے سڑکیں پھولوں کی پتیوں سے سرخ کردیں ،مانگا منڈی افضل کھوکھر زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ،مسلم لیگی رہنماء ملک محمد شفیع کھوکھر اور صدر مسلم لیگ ن قومی حلقہ این اے 128ملک عمران شفیع کھوکھر کیساتھ جلسوں میں شرکت کی ، سات قلعہ میں10کروڑروپے کی لاگت سے شروع ہونے والے سوئی گیس منصوبے کا پائپ کاٹ کر افتتاح کیا ،مانگا منڈی کے علاقہ کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے جنرل کونسلرز سمیت شرکت کی ، اس موقع پرتاریخی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ قائدین مسلم لیگ ن کی فہم و فراست سے ملک میں امن قائم اور خوشحالی کا دور دورا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کے عوام اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ خادم اعلیٰ نے ان کے علاقہ سے الیکشن جیتا ،الیکشن میں کئے تمام وعدے پورا کرنا ہم پر قرض ہے ،آپ لوگوں نے مسلم لیگ ن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ،کروڑوں کے ترقیاتی فنڈز اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ،خدا نے صحت اور زندگی دی تو مانگا منڈی کو جنت نظیر بنا دیں گے ،مانگا منڈی کے پسماندہ علاقوں کو تمام تر بنیادی شہری سہولیات سے مزین کرنا دلی خواہش ہے ،مانگا منڈی کو لاہور کی طرح ماڈل بنادوں گا ،ہر گلی پختہ اور سڑک کارپٹ ہوگی ،صحت و تعلیم کی سہولیات پر آپ کا اور آپ کے بچوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا امیروں کی اولادوں کا ، حلقہ بھر میںصاف پانی کی فراہمی مشن ہے ،اوپن واٹر پائپ لائن کروائیں گے ،ہر محلے اور سکول و کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگے گا ،سوئی گیس اور بجلی کے نامکمل منصوبہ جات کو پہلی فرصت میں مکمل کیا جائے گا ،بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کیلئے مامور کئے گئے ہیں ،ترقیاتی فنڈز کی کمی نہیں آنے دیں گے ،بلدیاتی نمائندوں کو کروڑوں کے مزید فنڈز دیے رہے ہیں ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائے ونڈ اور فلائی اوور منصوبہ سے مانگا منڈی کے عوام بھی مستفید ہوں گے ،میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے ،دھرنا سیاست سے ملکی ترقی میں دوسال کی تاخیر ہوئی ،انہوں نے کہا کہ سی پیک عالمی قوتوں کی نظروں میں چب رہا ہے ،بھارتی جارحیت کا مقصد بھی سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے لیکن سازشیں ناکام بنادیں گے ،جلسہ کے دوران تحریک انصاف کے سابق امیدوار وائس چیئرمین رانا جمشید اصغر نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :