کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کربلاکے چہلم کے موقع پر موثر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

اتوار 20 نومبر 2016 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے شہدا کربلاکے چہلم کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں جلوسوں کے لیے موثر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے درمیان مربوط روابط کے فروغ اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت بھرپور حفاظتی اقدامات کئے جائیں، سیکورٹی اہلکار دوران ڈیوٹی مستعد اور چوکس رہتے ہوئے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں، وزیراعلیٰ نے سیکورٹی فورسز کے گشت میں اضافے ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کے موثر نظام اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ اور ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں مانیٹرنگ اور کنٹرول رومز 24گھنٹے فعال رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت بھی کی ہی

متعلقہ عنوان :