کوئٹہ،بیوٹمز میں بارہویں انٹر ڈیپارٹمنٹل T-20کرکٹ ٹورنا منٹ کاانعقاد

اتوار 20 نومبر 2016 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) بیوٹمز میں بارہویں انٹر ڈیپارٹمنٹل T-20کرکٹ ٹورنا منٹ کاانعقاد 3نومبر تا 18 نومبر بیوٹمز کے کرکٹ گرائونڈ پر ہو ا نوجوانوں میں صحت مند ومثبت سرگرمیوںاور کھیلوں کے فروغ کے پیش نظر منعقد کیے جانے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 26ڈیپارمنٹس کی ٹیموں نے حصہ لیا جنھیں13،13ٹیموں کے دو پولز میں رکھا گیا تھا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کمپیوٹر انجینئرنگ اور انٹر نیشنل ریلیشنز کے مابین کھیلا گیاجس میں کمپیوٹر انجینئرنگ نے 79 رنز کا آسان ہدف باآسانی 3وکٹوںکے نقصان پر حاصل کر کے میچ فائنل میچ جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

ٹورنمنٹ کے بہترین بیٹسمین سعید، بیسٹ بالر شائستہ خان،بیسٹ پلئیر آف دی ٹورنمنٹ معین اور فائنل کے مین آف دی میچ شکیل قرار پائے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت افزاء سرگرمیوں کی دستیابی بھی بیوٹمز کی اولین ترجیح ہے عالمی میعار کی سہولیات سے لیس بیوٹمزنا صرف تعلیمی افق پر روشن ستارے پیدا کر رہا ہے بلکہ کھیل کے میدانوں میں بھی عالمی شہرت کے حامل کھلاڑی بھی پیدا کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدانوں میں ہار جیت وہ مثبت پہلو ہے جس سے معاشرے کے تمام نوجوانوں اور مثبت سر گرمیوں کی جیت ہوتی ہے بعد ازیں انہوں نے ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارک باد پیش کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

متعلقہ عنوان :