کوئٹہ، حاجی عدیل کی وفات پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن

اتوار 20 نومبر 2016 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی بیان میں پارٹی کے مرکزی رہنماء ممتاز پارلیمنٹرین حاجی محمد عدیل کی وفات کو پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ حاجی محمد عدیل اپنے عظیم والد حکیم عبدالجلیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مستقل مزاجی کیساتھ پارٹی قیادت اور پارٹی پروگرام سے جڑے رہے با چا خان سے لیکر اسفند یار ولی خان تک پشتون قومی تحریک کا ساتھ دینے پر نہ پریشان ہوئے اور نہ ہی پشیمان ، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن عوامی نیشنل پارٹی کے جوان بازو کی حیثیت سے اپنی دھرتی ماں جماعت کے مرکزی وصوبائی قیادت پر غیر متنزلزل اعتماد اور بھروسہ کو مقصد بنا تے ہوئے تمام تر سازشوں اور رکائوٹوں کو خاطر میں لائے بغیر مستقل مزاجی کیساتھ رواں گھمبیر حالات، حکمرانوں اور پروردہ قوتوںکی سازشوں سے جواں مردی کیساتھ نبرد آزما ہیں اور ہرقسم کی مراعات مفادات ٹھکراتے ہوئے پشتونخوا وطن کی ترقی وخوشحالی کو مقصد بنا تے ہیں کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کر تی ہے دریں اثناء پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین شہباز ایسوٹ نے وضاحت کی کہ نئیر کاکڑ نامی طالبعلم کا پشتون ایس ایف سے کوئی تعلق نہیں

متعلقہ عنوان :