وفاقی محتسب نے تین برسوں کے دوران سرکاری محکموں کے خلاف تین لاکھ 11 ہزار 456 شکایات نمٹائیں

اتوار 20 نومبر 2016 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) وفاقی محتسب نے گزشتہ تین برسوں کے دوران مختلف وفاقی سرکاری محکموں کے خلاف بدانتظامی سے متعلق تین لاکھ 11 ہزار 456 شکایات کو نمٹایا۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے تارکین وطن پاکستانیوں سے متعلق شکایات کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا کہ تمام شکایات کو 45 یوم میں نمٹایا جارہا ہے اور محتسب سیکرٹریٹ کے پاس کوئی شکایت زیرالتوا نہیں جبکہ 44 ہزار سے زائد سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ملک اور بیرون ملک نمٹائی گئی تارکین وطن کی شکایات میں وفاقی سرکاری محکموں کو شکایات کے فوری ازالے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔