ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے دریائے چناب پر جدید خانکی پل کی تعمیر جون 2017ء میں مکمل ہوجائے گی۔ یہ پل 125 سالہ قدیم خانکی ہیڈورکس کی جگہ لے گا

اتوار 20 نومبر 2016 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے دریائے چناب پر زیر تعمیر جدید خانکی پل کی تعمیر جون 2017ء میں مکمل ہوجائے گی۔ یہ پل 246 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوگا جو 125 سالہ قدیم تاج برطانیہ کے دور میں تعمیر ہونے والے خانکی ہیڈورکس کی جگہ لے گا۔

(جاری ہے)

چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد اعظم نے اتوار کو بتایا کہ یہ ہیڈ ورکس وسطی پنجاب کے 8 اضلاع گوجرانوالہ،ْ حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 3.3 ملین ایکڑ زرخیز اراضی کو سیراب کرنے کیلئے پائیدار آبپاشی کے نظام کی فراہمی کا بھی زریعہ ہوگا جبکہ پرانا ہیڈورکس نہ صرف اپنی عمر پوری کرچکا تھا بلکہ آبپاشی کیساتھ ساتھ سیلابی صورتحال میں موجودہ ضروریات کو پورا کرنے میں ناکافی تھا۔

پل کی سائٹ پر ایشیائی ترقیاتی بنک کے حکام کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیراج کی گنجائش8 لاکھ کیوسک سے بڑھا کر 11 لاکھ کیوسک تک کردی گئی ہے جس سے سیلابی ریلے سے بھی پل محفوظ رہے گا اور ہیڈورکس کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ جولائی 2013ء میں پل کی تعمیر کا آغاز ہوا جو اپنی نوعیت کا منفرد ہیڈورکس ہے جسے 30 جون 2017تک مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :