Live Updates

تحر یک انصاف نے پانامہ کیس میں وکالت کیلئے ڈاکٹر بابر اعوان کونامزد کر دیا

چیئر مین عمران خان آج لندن سے لاہور آئیں گے ‘آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی ‘تر جمان تحر یک انصاف

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) تحر یک انصاف نے سپر یم کورٹ میں پانامہ لیک کیس کے کیلئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان کو اپنا باقاعدہ وکیل کر لیا جبکہ تحر یک انصاف کے سر براہ عمران خان آج (سوموار) لندن سے لاہور پہنچے رہے ہیں ‘آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے مر کزی تر جمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پانامہ لیکس کیس میں حامد خان کی جگہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان کو باقاعدہ طور پر وکیل کر لیا ہے جو آج سوموار سے کیس کی تیار ی کے حوالے سے نعیم بخاری ایڈ وکیٹ کیساتھ ملکر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گی ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے سر براہ عمران خان آج (سوموار) لندن سے لاہور پہنچے رہے ہیں ‘آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی اور آج ہی انکی پارٹی کے وکلاء سے بھی ملاقات کا امکان ہے اور قانون ٹیم کیساتھ ملکر پانامہ لیکس کے حوالے سیاسی حکمت عملی بھی بنائی جائیگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات