جہانگیر بدر کی سیاسی زندگی تمام سیاسی کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے ،جہانگیر بدر سیاسی سوچ کا نام ہے، مرحوم سیاست میں وضع داری کا روشن باب تھے

وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی جہانگیر بدر کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہا ر تعزیت

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما جہانگیر بدر کے گھر جا کر انکے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما جہانگیر بدر کے گھر جا کر انکے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیرمملکت اطلاعات نے مرحوم جہانگیر بدر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہاکہ جہانگیر بدر کی سیاسی زندگی تمام سیاسی کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے ،جہانگیر بدر سیاسی سوچ کا نام ہے،وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مرحوم سیاست میں وضع داری کا روشن باب تھے۔

متعلقہ عنوان :