بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار کرپٹ حکمران ہیں صوبے میں ہر طرف لوٹ مار ،بے حسی ،جہالت ،مہنگائی ، بے روزگاری ،ناخواندگی کا دور دورہ ہے صحت تعلیم کی سہولیات ناپید عوام نان شبینہ کے محتاج بن گیے ہیں جن قوتوں پر عوام نے اعتماد کیا انہوں نے ہی استحصال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

جماعت اسلامی بلوچستان نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم کا بیان

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار کرپٹ حکمران ہیں صوبے میں ہر طرف لوٹ مار ،بے حسی ،جہالت ،مہنگائی ، بے روزگاری ،ناخواندگی کا دور دورہ ہے صحت تعلیم کی سہولیات ناپید عوام نان شبینہ کے محتاج بن گیے ہیں جن قوتوں پر عوام نے اعتماد کیا انہوں نے ہی استحصال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘ضرورت اس امر کی ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں سے قوم کا پائی پائی وصول کرکے انہیں عبرت کانشان بنا دیا جائے بلوچستان کے حکومتوں میں شامل ہونے ہر موقع پر لوٹ مار کورواج دیاکسی نے آج تک ان لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب نہیں کیا اسمبلی میں سائیکل ورکشے پر آنے والوں کی کوٹیاں بنگلے آج ملک کے اکثر شہروں میں بن گیے ہیں ان لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنا ہوگا جماعت اسلامی کا کرپشن فری بلوچستان مہم ان امراض وبرائیوں اورلوٹ مار کا علاج ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ عدل وانصاف کااسلامی حکومت بنانے کیلئے عوام دیانت دار نیک نام واچھے لوگوں کا ساتھ دیں لمحوں کی خطاب صدیوں میں عوام کو مل رہا ہے قوم سوچ سمجھ کر صالح دیانت دار واچھے لوگوں کا ہر حوالے سے ساتھ دیں کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا بلوچستان میں کوئی میگا پراجیکٹ کا نہ ہونا بھی کرپشن ہے کرپشن کے خلاف مہم کے دوران ہم مالی اخلاقی ہرقسم کے کرپشن کرنے والوں کو بے نقا ب کریں گے ۔