ڈیرہ مرادجمالی ‘پینے کے صاف پانی کی فراہمی کاخواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا

کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود شہری انتہائی مضر صحت پانی پینے پر مجبور

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کاخواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود شہری انتہائی مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں شہر بھر میں جگہ جگہ پائپ لائینوں ٹوٹ پھوٹ کا شکار محکمے کی جانب سے مرمتی کام بھی غیر تسلی بخش نکاسی آب کا گندہ پانی پائپ لائینوں میں شامل ہوکر استعمال ہونے لگاخطرناک بیماریاں میں اضافے کاخدشہ محکمہ پبلک ہیلتھ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے بھرپوراحتجاجی تحریک چلائی جائے گی ان خیالات کااظہار نصیرآباد عوامی تحریک کے صدر امداد مری،سنی تحریک نصیرآباد کے صوبائی رابطہ کمیٹی کے ممبر مولانا نواب دین ڈومکی ،ضلعی صدر وڈیرہ نصراللہ نیچاری،پی ٹی آئی نصیرآباد کے رہنماء ممتاز مگسی نے پریس کلب میں اپنا احتجاج نوٹ کراتے ہوئے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالماجد ابڑو کی جانب سے ڈیرہ مرادجمالی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈزمحکمہ پی ایچ ای کو فراہم کیئے گئے مگر اس کے باوجود ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا اور کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ نصیرآباد کی ناقص حکمت عملی کے باعث کروڑوں روپے پانی کی نظر ہوگئے اور پائپ لائینوں کی مرمت نہ ہونے کے باعث پینے کے صاف پانی میں گندے سیوریج کا مضرصحت اورآلودہ پانی مکس ہوکر لوگوں کے گھروں اور تجارتی مقامات پر پینے کے طور پر استعمال ہونے لگا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے بصورت دیگر سخت احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :