صحبت پور ‘چاول کی جمع شدہ فصل کے ڈھیر میں اچانک آگ لگنے سے سینکڑو من چاول راکھ کا ڈھیر بن گئے

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)صحبت پور کے علاقے گوٹھ نثار احمد کھوسہ میں چاول کی جمع شدہ فصل کے ڈھیر میں اچانک آگ لگنے سے سینکڑو من چاول جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے گوٹھ نثار احمد کھوسہ میں چاول کی جمع شدہ فصل کے ڈھیر میں آگ لگ گئی جس کو لوگ اپنی مددآپ کے تحت بجھانے کی کوشش کرتے رہے صحبت پور کی فائر بریگیڈ خراب ہونے کے باعث ڈیرہ اللہ یار سے فائر بریگیڈ طلب کی گئی جس کے پہنچنے سے قبل ہی آگ نے پھیل کر جمع شدہ سینکڑوں چاول کی فصل کو جلا کر راکھ کر دیادو گھنٹے بعد ڈیرہ اللہ یار فائر بریگیڈ عملہ نے پہنچ کرآگ کی راکھ کے ڈھیر کو بجھایا ۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کے مطابق آگ قریبی گھر سے چنگاری اٹھنے کے باعث لگی اور آگ نے پھیل کر تمام فصل کو لپیٹ میں لے لیا۔