سبی‘آب گم کے قریب مزداٹرک بریکیں فیل ہونے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر گیا ‘2 خواتین موقع پر جاں بحق ‘40سے زائدمرد خواتین زخمی ‘ضروری طبی امداد کیلئے کوئٹہ ہسپتال ریفر

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) ضلع کچھی کے علاقہ آب گم کے قریب مزداٹرک بیرکیں فیل ہوجانے کے باعث سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جان بحق 40سے زائدمرد خواتین افراد ذخمی ٹریکٹر ٹرالی میں سوار افراد خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث بیرکیں فیل ہوجانے کے باعث مزدابے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے خانہ بدوش قبیلے کے ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایاجس کے نتیجے میں موقع پر دو خواتین جان بحق جبکہ 40سے زائد افراد جن میں خواتین بچے مرد شامل ہیں شدید ذخمی ہوئے جن میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہیںذخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال مچ لے جایا گیا جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جان بحق اور ذخمیوں کے نام معلوم نہ چلے سکے مزید تفتیش مقامی لیویز وسول انتظامیہ نے شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :