بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ‘کنٹرول لائین پر بلا اشتعال انگیزفائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا بھارتی جنونی جنگ کی طرف جارہی ہے مگر بھارت کی یہ خواہش مہنگا پڑے گاہمارے پاک افواج کے حوصلے بلند ہیں

سابق صوبائی وزیر خوراک ورکن اسمبلی بلوچستان میراظہارخان کھوسہ کی خصوصی بات چیت

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) سابق صوبائی وزیر خوراک ورکن اسمبلی بلوچستان میراظہارخان کھوسہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ‘کنٹرول لائین پر بلا اشتعال انگیزفائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا بھارتی جنونی جنگ کی طرف جارہی ہے مگر بھارت کی یہ خواہش مہنگا پڑے گاہمارے پاک افواج کے حوصلے بلند ہیں بھارت کے تمام سازشوں کو خاک میںملا دینگے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔رکن اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کاکہناتھاکہ کھبی آبدوزتوکھبی ڈرون کی صورت میں پاکستان پر حملہ آور ہے بھارت کومنہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک افواج بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بھارت کی تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار سکیورٹی فورسزجوان شہید ہوئے ہیں ضرب عضب آپریشن میں دھشت گردوں کی کمر توڑدی گئی ہے مگر کحچھ عناصر ڈھکے چھپے کاروائیاں کرتے ہیں وہ دن بھی دور نہیں کہ بہت جلد ان عناصروں کا خاتمہ ہوگا سی پیک منصوبہ بلوچستان عوام کو بہت فائدہ ملے گا موجودہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کیئے ہیں ان وعدوں پرآج عمل ہو رہا ہے عوام کی خدمت کرنا ہمارا مقصد ہے مسلم لیگ (ن) ملک کی تمام بحرانوں کو نکال سکتا ہے عمران خان ملک کی ترقی کے مخالف ہے مگر ہمارا کام نہیں رکے گا انہوں نے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن گرین بیلٹ ہے یہاں عوام کی دارومدارزراعت پر مہسرہے چاول کی قیمت کم از کم اٹھارہ سوروپیہ فی من ہونا چائیے یہ بات میں اسمبلی فلور پر بھی اٹھائوں گااور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری سے بھی بات کرونگاتاکہ کاشتکاروں کو ریلیف مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :