ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون (جماعت نہم) سائنس گروپ ریگولر کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2016کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون (جماعت نہم) سائنس گروپ ریگولر کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس میں پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 9:30 بجے سے شام 5:00بجے کے دوران مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق 22نومبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، 23نومبر کو جمشید ٹائون، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، 24نومبرکو ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی اور 25 نومبر کو صدر، لیاری، کیماڑی، بلدیہ ٹائون، سائٹ، اورنگی ٹائون، گڈاپ مارکس شیٹس حاصل کر سکیں گے ۔ بعد ازاں جماعت نہم سائنس ریگولر کے طلباء و طالبات 22 نومبر سے 23دسمبر 2016تک اپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ بورڈ کی برانچوں نیشنل بینک، حبیب بینک، یو بی ایل، عسکری بینک بورڈ کی برانچوں سے حاصل کر کے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :