حکمرانوں کواپنے پائوں پرکلہاڑی مارنے کی عادت ہے،اشرف بھٹی

حکمران یادرکھیںپیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی میں زمین آسمان کافرق ہے،ہم نے احتجاجی تحریک شروع کردی تو پاناما لیگ کوکسی کونے میں پناہ نہیں ملے گی،بیان

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کواپنے پائوں پرکلہاڑی مارنے کی عادت ہے ۔حکمران یادرکھیںپیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی میں زمین آسمان کافرق ہے،ہم توفوجی آمروں کوبھگتائے بیٹھے ہیں ان کے جانشین بھی ہماراکچھ نہیں بگاڑسکتے۔اگرپیپلزپارٹی نے احتجاجی تحریک شروع کردی توپھرپاناما لیگ کوکسی کونے میں پناہ نہیں ملے گی ۔

اقتداراوراسلام آباد شریف خاندان کیلئے ڈرائوناخواب بن جائے گا۔ اگرپاناما لیگ نے پیپلزپارٹی کاچارنکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ تسلیم نہ کیا تواس کیلئے مسائل پیداہوں گے۔حکمران یادرکھیں وہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے ساتھ پس وپیش کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

وہ فردوس پارک میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پاناما پیپرز نے قومی چوروں کاپاجامااتاردیا،عزت توگئی اب حکومت بھی جائے گی ۔

نوازشریف کیلئے بندگلی سے باہرنکلنا آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی عدالت نے توپاناما لیگ کیخلاف اپنافیصلہ سنا دیا ہے ،عدالت عظمیٰ بھی یقینا ا.نصاف کرے کیونکہ اس وقت ہمارا ملک جمہوری قوتوں کے درمیان تنازعات اورسیاسی حادثات کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔پیپلزپارٹی لوہے کاچنا ہے ،حکمرانوں کوسرنڈرکرنے پرمجبورکردیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران صرف چور نہیں بلکہ کام چوربھی ہیں، بدعنوان اورنااہل اورکام چور حکمرانوں سے نجات کیلئے اپنااپناکرداراداکرنا پاکستان سے والہانہ محبت کاتقاضا ہے ۔

متعلقہ عنوان :