مشیر صحت کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس

تمام ای ڈی او صحت اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرو ائیں ،سلمان رفیق

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے تمام اضلاع کے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ رواں مالی سال میں شروع کی گئی ترقیاتی سکیموں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کام کی رفتار تیز کریں اور ذاتی طو رپر منصوبوں کی نگرانی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز تمام اضلاع کے ای ڈی او ہیلتھ اور تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالو ں او رمنتخب شدہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرعلی جان خان، ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید، ای ڈی اوز ہیلتھ ، منتخب ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ، پالیسی اینڈ سٹرٹیجک پلاننگ یونٹ کے افسران اور پروگرام منیجرز نے شرکت کی-مشیر صحت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مطابق تمام اضلاع میں ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا- انہوںنے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں متعلقہ ڈی سی او صاحبان کے ساتھ کوآرڈینیشن میں رہتے ہوئے کام کیا جائی-خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں- سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ پنجاب میں بیماریوں کی روک تھام کے پروگرام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے او راس حوالے سے دنیا کے مختلف ممالک میں کامیاب ماڈل کا مطالعہ کیا جا رہاہے -انہوںنے کہاکہ 2017ء کے اوائل میں بیماریوں کی روک تھام کے لئے نئے اقدامات شروع کئے جائیں گی-سیکرٹری علی جان خان نے افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں او ردفاتر میں نظم ونسق کو یقینی بنایا جائے اور بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے و الے سٹاف کو جرمانے یا ڈسپلری ایکشن لیا جائی-اجلاس میں بنیادی مراکز صحت پر علاج معالجے کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا-سیکرٹری صحت نے صوبے کے 40منتخب ڈی ایچ کیو او رٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کے منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار کاجائزہ لیا-اجلاس میں ہر منصوبے کے پی سی ون کے مطابق ضروریات او رترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لئے ایم ایس حضرات کو ہدایات جاری کی گئیں-سیکرٹری صحت نے ویکسینیٹرز سمیت دیگر آسامیوں پر سٹاف کی بھرتی کے سلسلے میں بھی ضروری ہدایات دیں -انہوںنے کہاکہ پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں کاپروگرام (EPI ) انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور چند روز قبل ہونے والے سٹاک ٹیکنگ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے محکمہ صحت کی کوششوں کو سراہا ہے تاہم صوبے میں روٹین ایمونائزیشن کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔

(ایم سلیمان)