اسلام آباد، پمز ہسپتال میں زیر علاج ذہنی مریض 24سالہ نوجوان اچانک لاپتہ ہوگیا

اہلخانہ سخت پریشان، والدہ کو غشی کے دورے اسلا م آباد کے مختلف تھانوں میں درخواستیں جمع کرادی گئیں ،تلاش جاری

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) وفاقی دارلحکومت کے پمز ہسپتال میں زیر علاج ذہنی مریض 24سالہ نوجوان اچانک لاپتہ ہوگیا ، اہلخانہ سخت پریشان، والدہ کو غشی کے دورے پڑنے لگے ، اسلا م آباد کے مختلف تھانوں میں درخواستیں جمع کرادی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیدان کا نوجوان محمد وقاص ولد محمد فیاض پمز ہسپتال اسلام آباد میں 14نومبر کو داخل کرایا گیا تھا ،اسکا ذہنی توازن درست نہیں تھا ،اس کے ساتھ اسکا ماموں زاد بھائی شفقت اٹینڈنٹ کے طور پر تھا ۔

شفقت نے آن لائن کو بتایا کہ اس نے محمد کے ساتھ رات ہسپتال میں گزاری ،اگلے روز صبح آٹھ بجے کے قریب وہ واش روم میں گیا ،واش روم سے واپسی پر اس نے دیکھا کہ وقاص اپنے بیڈ سے غائب تھا اس کی تلاشی شروع کردی گئی ،ہسپتال کے سیکورٹی عملے کو بھی مطلع کیا گیا لیکن اس کا کہیں سراغ نہیں مل سکا ،انکا کہناتھا کہ وقاص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے لہذا خدشہ ہے اسکے ساتھ کوئی حادثہ نہ پیش آگیا ہو اسکے لئے انہوں نے اسلا م آباد کے مختلف تھانوں میں گمشدگی کی رپورٹس درج کرادی ہیں ،نوجوان کی گمشدگی کو لے کر اسکے اہلخانہ سخت پریشان ہیں ،والدہ کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام آباد پولیس اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وقاص کی تلاش میں مدد دی جائے اور جہاں بھی کسی کو نظر آئے متعلقہ تھانے میں اسکی رپورٹ دیدی جائے ۔

متعلقہ عنوان :