پیپلزپارٹی کا جھنگ کے ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور چوہدری اعتزاز احسن سمیت دیگر انتخابی مہم چلائیں گے‘ذرائع

اتوار 20 نومبر 2016 20:10

ؒٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کا جھنگ کے ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ ‘اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور چوہدری اعتزاز احسن سمیت دیگر انتخابی مہم چلائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے امیدوار سر فراز ربانی سے رابطہ کر کے انکو ضمنی انتخابات میں کسی بھی نتائج ہونے کے باوجود بھر پور حصہ لینے کی ہدایات کر دی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو نے پارٹی کے مر کزی کے قائدین کو بھی جھنگ جا کر انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکمرانوں کیلئے کسی بھی محاذ پر سیاسی میدان کھلا نہیں چھوڑ یں گی اور حکمرانوں کا مقابلہ کر یں گے۔