جماعت اسلامی ہی شہری ودیہی کی تفریق ختم کرکے سندھ اور سندھ کے عوام کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، راشد نسیم

اتوار 20 نومبر 2016 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک اور اسلامی پاکستان ہی پرامن وخوشحال پاکستان کی ضمانت ہے، جماعت اسلامی ہی شہری ودیہی کی تفریق ختم کرکے سندھ اور سندھ کے عوام کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 26تا27نومبر کو باغ جناح میں ہونے والا ورکرز کنونشن جماعت اسلامی سندھ کرپٹ قیادت سے نجات اور سندھ کی خوشحالی کیلئے اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے ماڈل کالونی ملیر میں سندھ ورکرز کنونشن کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راشد نسیم نے کہا کہ کراچی تا کشمور سندھ کے عوام کو صرف جماعت اسلامی ہی جوڑ سکتی ہے، پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا،حکمران اپنے اقتدا رکوطول اور غیروں کو خوش کرنے کیلئے سیکیولر اور روشن خیال پاکستان کی باتیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ابتک پاکستان میں جتنے بھی سروے آئے ہیں ان میں اکثریت پاکستان میںاسلامی ریاست، شریعت کے نفاذ کی حامی ہے۔اسلامی ریاست ہی ملکی سالمیت اور عوام کی خوشحالی کی ضامن ہے۔ کرپٹ لوگ اپنے مال ودولت کی بنیاد پر ووٹ لیکر ملک وقوم کو لوٹتے رہیں گے، عوام کی قسمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔اسلئے پاکستان اور اس کے عوام کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے، اسلئے عوام ورکرز کنونشن میں بھرپور شرکت کریں۔#

متعلقہ عنوان :