ممتاز سہتو اندرون چارروزہ دورے پرسندھ روانہ

اتوار 20 نومبر 2016 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو 4روزہ دورے پر اندرون سندھ روانہ ہوگئے، وہ 21نومبر گولاڑچی، بدین، ٹنڈوباگو، ماتلی، ہالا، 22کو مٹیاری، سعید آباد، صابوراہو، قاضی احمد، شاہ پورجہانیاں، 23کو محراب پور، کنڈیارو، بھریاروڑ، باندھی، اور 24نومبر کو سوبھودیرو، ہنگورجہ،گمبٹ،رسول آباد، ہالانی اور خیرپور میں سندھ ورکرز کنونشن کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔#