اطالوی سفیر آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کرینگے

اتوار 20 نومبر 2016 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) اٹلی کے سفیر اسٹیفانو پونٹیکورووآج(پیر) کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

اطالوی سفیر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دورے کے دوران گھٹی بجانے کی روایتی تقریب(گونگ) کے مہمان خصوصی بھی ہونگے جبکہ وہ اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ذمہ داران اور معروف اسٹاک بروکرز سے ملاقات بھی کرینگے جس میں اٹلی کی جانب سے پاکستان میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔#

متعلقہ عنوان :