سابق صدر ساہیوال چیمبر کی ممبر شپ کی منسوخی اور سیکر ٹری کی برطرفی

چیمبر میں گروپوں کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پلاٹ کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی

اتوار 20 نومبر 2016 19:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال کے گروپوں کے اختلا فات کھل کر سامنے آگئے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال عامر صدیق نے ایک پریس کانفرنس میں گروپوں کی علیحدگی کا اعتراف کر تے ہوئے چیمبر کے سابق صدر حاجی سہیل انجم انصاری کی ممبر شپ کی منسوخی کو 3لاکھ 62ہزار 500روپے کی ریکوری نہ کرانے کا نتیجہ قرار دیا اور سیکر ٹری محمد سرور کی بر طرفی کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فنڈز کو ذاتی استعمال میں لاکر بزنس کرنے کا ذمہ دار قرار دیا تاہم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال کے چیف پیٹرن ڈی سی او ساہیوال کی طرف سے برطرف سیکر ٹری کی بحالی کو غیر آئینی قرار دیا ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں ایک گروپ کے قائد حاجی محمد حسین زاہد سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈیمو کریٹک گروپ اور دوسرے گروپوںپر کڑی تنقید کی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال عامر صدیق نے چیمبر کے دفاتر کے لیے پلاٹ کی خریداری گروپوں میں اختلا فات کی بناپر کھٹائی میں ڈالنے کا اعتراف کیا اور کہاکہ وہ پلاٹ کی خریداری نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :